15 دسمبر، 2015، 10:34 AM

بلوچستان میں 12 وہابی دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں 12 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کم ازکم 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ  بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کم ازکم 12 وہابی دہشت گردوں  کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ایک سکیورٹی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی افسر کے مطابق جھڑپ آواران کے علاقے برنت اور دوسرے حصوں میں سرچ آپریشن کے دوران ہوئی۔ادھر ایف سی نے ضلع بارکھان میں ایک اور دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے منسلک دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پہلے پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور اب پاکستان کی سالمیت کے لئے بہت بڑآ خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ وہابی مدارس میں دہشت گردوں کو تربیت دی جارہی ہے اور اب تک وہابی مدارس سے درجنوں دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے لیکن پھر بھی حکومت وہابی مدارس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔

News ID 1860312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha